ایک نیوز: نگران حکومت بھی کچے کے ڈاکوؤں کا کچھ نہ بگاڑ سکی،ہائی ویز پر ڈاکوؤں کی مسلسل یلغار، گڈز ٹرانسپورٹرز پریشان ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کشمور سے اغوا کیے جانے والے ڈرائیوروں میں سے 2 کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو بھی جاری کر دی گئی،مغوی ڈرائیور کو اغواء ہوئے 24 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا۔
رانا طارق کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کشمور کے قریب ڈاکوئوں نے 6 ٹرک کے ٹائر برسٹ کر کے 9 افراد کو اغوا کیا.ٹرکوں اور ایک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد وہیں چھوڑ دیا گیا،ڈاکوؤں کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں ڈرائیوروں پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مغویوں کے جسم پر تشدد کے مزید نشانات بھی واضح دیکھے جاسکتے ہیں،تشدد کے باعث مغوی درد کے کرا رہے ہیں،کچے کے ڈاکو مسلسل حکومتی رٹ کو چیلنج کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
کچےکےڈاکوؤں کی ٹرک ڈرائیوروں پرتشدد کی ویڈیو وائرل
Jan 08, 2024 | 14:05 PM
This browser does not support the video element.