منظور پشتین کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کردیا گیا

Jan 08, 2024 | 13:30 PM

ایک نیوز: پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین کی گرفتاری میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں انہیں ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کردیا گیا ہے۔ 

ڈی سی جہلم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مںظور پشتین کو نقص امن عامہ کے پیش نظر پندرہ روز کیلئے بند کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جہلم میں ڈسٹرکٹ جیل کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ منظور پشتین کو گزشتہ روز راولپنڈی اڈیالہ جیل سے جہلم جیل لایا گیا تھا۔

مزیدخبریں