دورہ نیوزی لینڈ: وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

دورہ نیوزی لینڈ: وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی
کیپشن: Tour of New Zealand: Wicketkeeper-batsman Mohammad Rizwan has been entrusted with the important responsibility

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں پاکستان ٹی20 ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا ہے۔

محمد رضوان اس وقت شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کھیلنے والی پاکستانی ٹیم میں شامل ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 انٹرنیشنل 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

دورہ نیوزی لینڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑی آکلینڈ پہنچ گئے:

نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے سلسلہ میں پاکستان ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی سمیت چھ کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز سڈنی سے آکلینڈ پہنچ گئے۔ قومی شاہین ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے کل سے تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کو دورہ آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔