ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کی طبیعت ناسازی کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا ای ای جی ٹیسٹ نہیں ہوسکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کا ای سی جی ٹیسٹ نہ ہو سکا۔ راولپنڈی کے تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ای ای جی ٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں۔ آر آئی یو میں ای ای جی ٹیسٹ کی عدم دستیابی پر ہسپتال انتظامیہ نے جیل حکام کو خط لکھ دیا۔
بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی جانب سے چوہدری پرویزالہی کو 4 ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ چوہدری پرویز الہی کو گزشتہ روز طبعیت ناسازی پر آر آئی سی منتقل کیا گیا تھا۔ چوہدری پرویز الہی کو دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی۔