مجھے تو الیکشن ہوتے دکھائی نہیں دے رہے،سید ظفر علی شاہ

مجھے تو الیکشن ہوتے دکھائی نہیں دے رہے،سید ظفر علی شاہ
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما سید ظفر علی شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور

ایک نیوز: اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سید ظفر علی شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایپلیٹ ٹریبونل جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما سید ظفر علی شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

درخواست گزار ظفر علی شاہ اور الیکشن کمیشن سے وکیل ثمن مامون عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے سوال کیا کہ شاہ صاحب آپ نے فیس جمع کروادی ہے؟

ظفر علی شاہ نے کہا کہ جی سر ہم نے جمع کروادی ہے، ہم نے تینوں اعتراضات دور کردیے ہیں۔

جج نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ بقایاجات جمع اور اعتراضات دور کرنے کے بعد آپ کو کوئی اور اعتراض ہے؟

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمیں مزید کوئی اعتراض نہیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے ہم اس کو دیکھ لیتے ہیں۔

بعدازاں الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے رہنما سید ظفر علی شاہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

دوسری جانب ‏پی ٹی آئی رہنما سید ظفر علی شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مختصر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا کریں الیکشن ہو جائیں، مجھے تو الیکشن ہوتے دکھائی نہیں دے رہے، جنہوں نے انتخابات ملتوی کرانے ہیں وہ افغانستان جا کر بیٹھ گئے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-08/news-1704696329-8634.mp4