ایک نیوز: مالدیپ کے وسائل پر قابض ہونے کا بھارتی خواب چکنا چور ہوگیا ہے۔ مالدیپ کے نئے صدر نے حکومت سنبھالتے ہی بھارتی فوج کو اپنے ملک سے نکال دیا اور اپنی خارجہ پالیسی کو ازسر نو ترتیب دینے کا اعلان کردیا۔ نئے صدر نے پہلا دورہ بھارت کا کرنے کی دعوت بھی رد کردی اور ترکیہ کا پہلا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق مالدیپ اور بھارت کے تعلقات سردمہری کا شکار ہوگئے۔ مالدیپ کے وسائل پر قابض ہونے کا بھارتی خواب چکنا چور ہوگیا۔ پڑوسی ممالک کے اندورنی معاملات میں مداخلت بھارت کا پرانا وطیرہ ہے۔ مالدیپ کے نو منتخب صدر محمد معیزو مودی سرکار کی مالدیپ میں مداخلت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محمد معیزو نے بھارت کے دورے کی روایت توڑتے ہوئے پہلا سرکاری دورہ ترکیہ کا کیا۔ محمد معیزو نے بھارت سے تعلقات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مالدیپ کی خارجہ پالیسی کو متنوع اور نئے سرے سے ترتیب دینے کا اعلان کیا۔
صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد محمد معیزو نے مالی سے تمام ہندوستانی فوجیوں کو بھارت واپس جانے کا حکم دیا۔ اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ پارلیمانی منظوری کے بغیر غیر ملکی فوجیوں کی مالدیپ میں تعیناتی آئین کے منافی اور بین الاقوامی قدروں کے خلاف ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق محمد معیزو نے بھارتی فوج کی موجودگی کو ملکی استحکام کے لئے خطرہ قرار دیا۔ محمد معیزو نے بھارت کو مالدیپ کے اندورنی معاملات میں مداخلت سے واضح طور پر متنبہ کیا۔
الجزیرہ کے مطابق مالدیپ کی جانب سے بھارت کو یہ کھلی بغاوت اور براہ راست نشانہ بنانے کا پیغام ہے۔