ایک نیوز:سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی نقول فراہم کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب مظفر عباسی، امجد پرویز، اسپیشل پراسیکیوٹرز عرفان بھولا، سہیل عارف اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین اور بیرسٹر عمیر نیازی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی جانب سے حامی بھرنے پر بانی پی ٹی آئی نے دستخط کیے۔
بشریٰ بی بی کی عدم دستیابی کے باعث توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔