بلا بحالی درخواست پر پی ٹی آئی وکلاء کی سپریم کورٹ رجسٹرار سے ملاقات

Jan 08, 2024 | 10:22 AM

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی وکلاء بلے کے نشان کی بحالی کے لیے دائر درخواست کے حوالے سے سپریم کورٹ رجسٹرار سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکلاء نے سپریم کورٹ رجسٹرار سے آج ہی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

پی ٹی آئی وکلاء میں بیرسٹر گوہر اورحامد خان شامل ہیں، جنہوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو کہا کہ یہ اہم نوعیت کا مقدمہ ہے، اس فوری طور پر سماعت کی جائے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ 

مزیدخبریں