اے این ایف کی کارروائیاں،75کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں،75کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار
کیپشن: ANF ​​operations, more than 75 kg of drugs recovered, 4 suspects arrested

ایک نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز 6 کارروائیوں میں 75 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے ٹرالی بیگ سے 700 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ ملزم بذریعہ پرواز نمبر QR-601 دوحہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔ 

شاہدرہ لاہور سے 60 کلو چرس اور 2.5 کلو آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ خار بارڈر، باجوڑ کے قریب دو مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 10 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ 

پشاور میں موٹر سائیکل سوار سے 2.4 کلو چرس برآمد ہوئی۔ جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پشاور موڑ راولپنڈی میں ملزم سے 500عدد ایکسٹیسی (نشہ آور) گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ 

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔