شمالی وزیرستان کے خوبصورت اور دلفریب علاقے اور سیاحت کا فروغ 

Jan 08, 2024 | 08:55 AM

ایک نیوز: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی لازول قربانیوں کی بدولت جہاں امن کے سفر کے بعد ترقی اور خوشحالی پر کام کیا گیا۔ اب یہاں سیاحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ 

یہ خوبصورت اور دلفریب علاقے ملک کے دیگر علاقوں میں منفرد مقام رکھتے ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے آنے والے مہمانوں کیلئے ثقافتی، تاریخی اور سیاحتی اعتبار سے حیرت انگیز و خوبصورت وادیوں پر مشتمل ہے۔ 

شمالی وزیرستان کے علاقے شوال، دواتئی، تبی غر، ششیت، آباد ٹاپ، اسماعیل خیل، مرمولے، سپارہ، سپینکئی، بارے کلے، مانا، دادم، رزمک، دریائے ٹوچی، کنڈغر سیاحوں کو اپنی خوبصورتی میں گھولنے والے علاقے ہیں۔ 

شمالی وزیرستان میں سیاحت کے فروغ سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہو گا اور مقامی لوگوں کو روزگار کے بےشمار مواقع فراہم ہوگئے۔ پاک فوج دیگر شعبوں کی طرح اس صنعت کے فروغ اور مقامی لوگوں کی بھلائی کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئےکار لا رہی ہے۔

مزیدخبریں