واٹس ایپ نےصارفین کیلئےحیران کن فیچرمتعارف کرادیا

واٹس ایپ نےصارفین کیلئےحیران کن فیچرمتعارف کرادیا
کیپشن: واٹس ایپ نےصارفین کیلئےحیران کن فیچرمتعارف کرادیا

ویب ڈیسک:آپ واٹس ایپ پرآن لائن ہیں یانہیں اورلاسٹ سین کےحوالےسےاہم فیچرمتعارف کرادیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق آپ واٹس ایپ پر آن لائن ہیں یا نہیں، یہ جاننا مشکل نہیں کیونکہ میٹا کے زیرملکیت میسنجر میں صارف کا آن لائن اسٹیٹس سب کے سامنے ہوتا ہے۔
مگر صارفین کی پرائیویسی کو زیادہ تحفظ فراہم کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے2022 میں آن لائن اسٹیٹس کو چھپانے کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔اس فیچر سے صارف کے لیے اپنے آن لائن اسٹیٹس مخصوص افراد یا ہر ایک سے چھپا سکتے ہیں۔
اگر آپ کو علم نہ ہو تو جان لیں کہ جب بھی آپ واٹس ایپ کو اوپن کرتے ہیں تو آپ کے نام کی چیٹ اوپن کرنے والے ہر فرد کو علم ہوسکتا ہے کہ آپ کس وقت آن لائن ہوئے یا آخری بار کب آن لائن ہوئے۔
اسی طرح یہ بھی جاننا ممکن ہے کہ آپ اس وقت آن لائن ہے یا نہیں جو صارفین کی پرائیویسی کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔حیران کن طور پر بیشتر افراد اس فیچر کی پرائیویسی کے لیے اہمیت کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔
فیچر کو کیسے استعمال کریں؟
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اپنے فون میں واٹس ایپ کو اوپن کرکے سیٹنگز میں جا کر پرائیویسی کے آپشن کا انتخاب کریں۔
وہاں لاسٹ سین اینڈ آن لائن پر کلک کریں ، جہاں آپ کو درج ذیل آپشن نظر آئیں گے، جن میں سے آپ اپنی پسند کے آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
اس آپشن سے آپ یہ بھی تعین کر سکتے ہیں کہ کن افراد کو آپ کے آن لائن ہونے کا علم ہو۔
یہ خیال رہے کہ اگر آپ لاسٹ سین میں نو باڈی آپشن کا انتخاب کریں گے تو پھر آپ خود بھی اپنے دوستوں کے لاسٹ سین اور آن لائن اسٹیٹس کو نہیں دیکھ سکیں گے۔