ویب ڈیسک:بھارتی گلوکارہ نےدبئی میں موسمیاتی تبدیلی کےکنسرٹ میں140زبانوں میں گاکرگنیز ورلڈ ریکارڈزقائم کردیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نے بیک وقت 12،10 نہیں بلکہ 140 زبانوں میں پرفارم کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں اپنا نام درج کروالیا۔
بھارتی میڈیارپورٹ کےمطابق گزشتہ سال نومبرمیں دبئی میں موسمیاتی تبدیلی کےحوالےسےہونےوالےکنسرٹ میں سچیتا ستیش نے9 گھنٹوں میں140 زبانوں میں پرفارم کرکے سب کو حیران کر دیا۔
سچیتا ستیش نے ویڈیواینڈفوٹوایپ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ’مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ خدا کے فضل سے میں نے24 نومبر کو موسمیاتی تبدیل کے لحاظ سے اپنے کنسرٹ کے دوران9 گھنٹوں میں140 زبانوں میں گا کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے‘۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام نے بھی سچیتا ستیش کے ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے۔
سچیتا ستیش کاکہناتھاکہ140 زبانوں کا انتخاب ان 140 ممالک کی نمائندگی کے لیے کیا گیا جنہوں نے دبئی میں موسمیاتی تبدیلی کے COP 28 سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔
بھارتی گلوکارہ نے140زبانوں میں گاکرگنیز ورلڈ ریکارڈزقائم کردیا
Jan 08, 2024 | 08:22 AM