سلمان خان کی فلم’ٹائیگر3‘اب ایمازون پرائم پردھوم مچائےگی

سلمان خان کی فلم’ٹائیگر3‘اب ایمازون پرائم پردھوم مچائےگی
کیپشن: Salman Khan's film 'Tiger 3' will now air on Amazon Prime

ویب ڈیسک:بالی ووڈسپرسٹارسلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر3‘کومداحوں کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایمازون پرریلیزکردی گئی ہے۔
ویڈیواینڈفوٹوایپ انسٹاگرام پر سلمان خان نےاپنےاکاؤنٹ پر پوسٹ لگائی کہ ان کی ایکشن فلم نامور او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پرائم پر ریلیز کردی گئی ہے۔
’ٹائیگر3‘ میں اداکار نے جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے اور کترینہ کیف بھی زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں جبکہ عمران ہاشمی نے فلم میں وِلن کا کردار نبھایا ہے۔
تھرلر ایکشن فلم ’ٹائیگر 3″ میں شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن بھی نظر آئے، ان دونوں اسٹارز کو فلم میں مختصر کردار کے لیے شامل کیا گیا۔
یاد رہے کہ ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔