شاہ رخ کےساتھ کبھی ٹکراؤ پیدانہیں ہوا،منوج باجپائی

شاہ رخ کےساتھ کبھی ٹکراؤ پیدانہیں ہوا،منوج باجپائی
کیپشن: Manoj Bajpayee never clashed with Shah Rukh

ویب ڈیسک:بالی ووڈاداکارمنوج باجپائی نےکہاہےکہ کنگ خان اور میرے دوستوں کا دائرہ الگ الگ تھا اس لئے ان دونوں کے درمیان کبھی ٹکراؤ پیدا نہیں ہوا۔
تفصیلات کےمطابق اداکارمنوج باجپائی اور شاہ رخ خان ایک ہی ایکٹنگ گروپ سے انڈسٹری میں آئے تھے لیکن شاہ رخ نے کمرشل فلموں اور منوج نے غیر روایتی فلموں کے راستوں کا انتخاب کیا۔
حالیہ انٹرویوکےدوران اداکارمنوج باجپائی کاکہناتھاکہ ایک گروپ میں ہونے کی وجہ سے ان کی شاہ رخ خان کے ساتھ جان پہچان تھی لیکن یہ کبھی دوستی کی حد تک نہیں پہنچ سکی۔
اداکارکامزیدکہناتھاکہ شاہ رخ خان کےساتھ ملنانہیں ہوتاکیونکہ وہ دونوں الگ الگ دنیاکےلوگ ہیں۔
منوج باجپائی کاکہناتھاکہ کنگ خان اور ان کے دوستوں کا دائرہ الگ الگ تھا اس لئے ان دونوں کے درمیان کبھی ٹکراؤ پیدا نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ منوج باجپائی کی نئی فلم ’صرف ایک بندہ کافی ہے‘ پر فلمی نقادوں اور شائقین کی طرف سے انہیں پسند کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارتی اداکار منوج باجپائی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کبھی دوستی نہیں رہی۔