ویب ڈیسک:آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت کپتانوں کی تصویرمنظرعام پرآنےسےنئی بحث چھڑگئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ میں پاکستان اوربھارت کےدرمیان میچ شیڈولڈہےمگراصل مسئلہ یہ نہیں ہےاصل بات کچھ اورہےکیونکہ ٹی 20ورلڈکپ میں بھارتی کپتان کی تصویردیکھ کرنئی بحث شروع ہوگئی ہے۔
گزشتہ روز آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ2024 کے شیڈول سے قبل براڈ کاسٹر نے پوسٹ شیئر کی، جس کے بعد نئی بحث چھڑگئی۔ پوسٹ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی کو دکھایا گیا جبکہ بھارتی ٹیم کےکپتان روہت شرما کی جگہ ہاردک پانڈیا نظر آئے جس پر بھارتی شائقین نے شدید تنقید کی۔
سابق کرکٹر و کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے بھی اس حوالے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ہاردک پانڈیا کی انجری انہیں میگا ایونٹ سے باہر کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ میگا ایونٹ میں ہاردک پانڈیا بطور کپتان ٹیم کے ساتھ ہوں گے کیونکہ وہ فٹنس مسائل سے گزر رہے ہیں جبکہ افغانستان کیخلاف ٹی20 سیریز سے بھی باہر ہیں۔
آکاش چوپڑا نے کہا کہ میگا ایونٹ میں ہندوستان کی قیادت روہت شرما کے سپرد ہی ہوگی۔
قبل ازیں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں 5 بار ٹائٹل جیتنے والی ٹیم ممبئی انڈینز کی قیادت کیلئے بھی ہاردک پانڈیا اور روہت شرما میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا تھا۔
It's the game we've all been waiting for! ????#TeamIndia takes on #Pakistan in the #T20WorldCup2024 in New York!
— Star Sports (@StarSportsIndia) January 5, 2024
It can't get any better than this! ????
Will ???????? claim their 7️⃣th T20 WC victory over their arch rivals?#Cricket pic.twitter.com/a8BDiIZFJ4