ویب ڈیسک:یورپی یونین خارجہ اور سلامتی امور کے سربراہ جوزف بوریل نے کہاہےکہ اسرائیل نےاپنی پالیسی نہ بدلی تومشرق وسطی کوجنگ سےمحفوظ رکھنامشکل ہوجائےگا۔
تفصیلات کےمطابق سال2023کے7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں لوگ شہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہےامن دشمن اسرائیل نےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاہےاسرائیلی بربریت سےغزہ میں خوراک اورادویات کی کمی کےمسائل پیداہورہےہیں۔
رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ کئی ماہ سے اسرائیل اور لبنان بارڈر پر کشیدگی بڑھ رہی ہے اور اسرائیل کا حماس کی اتحادی تنظیم حزب اللہ سےتصادم بھی دن بدن سنگین ہورہاہے ۔
جوزف بوریل نے لبنان میں اپنے ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بچنا انتہائی ضروری ہے ، اسرائیل نے اپنی پالیسی نہ بدلی تو مشرق وسطی کو جنگ سے محفوظ رکھنا مشکل ہوجائے گا۔
وہ ان دنوں خطے کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر لبنان کے دورے پر ہیں۔
ان کے اس اہم دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے تفصیلی دورے پر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اسرائیلی پالیسی نہ بدلی تومشرق وسطی کوجنگ سےمحفوظ رکھنامشکل،جوزف
Jan 08, 2024 | 06:03 AM