آسٹریلوی سرزمین پرگرین شرٹس کی ایسی بدترین ٹیم نہیں دیکھی،ایڈم گلکرسٹ

 آسٹریلوی سرزمین پرگرین شرٹس کی ایسی بدترین ٹیم نہیں دیکھی،ایڈم گلکرسٹ
کیپشن: Australian soil has never seen such a worst team of green shirts, Adam Gilchrist

ویب ڈیسک:آسٹریلیاکےسابق کھلاڑی گلکرسٹ نےکہاہےکہ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم ”ایشیائی کی بدترین ٹیم“ہے۔
تفصیلات کےمطابق دورہ آسٹریلیامیں پاکستان کوبری طرح شکست کی وجہ سےمیزبان ٹیم نےقومی ٹیم کو وائٹ واش کردیاہے۔
سڈنی ٹیسٹ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر نے کہا کہ آسٹریلوی سرزمین پر اس سے قبل گرین شرٹس کی ایسی بدترین ٹیم نہیں دیکھی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار کم بیک کیا لیکن دوسری اننگز میں لیڈ لینے کے باوجود پاکستانی بیٹنگ لائن تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی، پاکستان کا موازنہ بھارت سے ہوتا ہے، ہندوستان نے سخت چیلنجز کے باوجود جنوبی افریقہ میں میچ جیتا جبکہ آسٹریلیا کیخلاف2 بار سیریز اپنے نام کی۔
سابق کرکٹر نے سوال اٹھایا کہ آپ مجھے بتائیں پاکستان نے گزشتہ35 سالوں میں ایسا کچھ جیتا ہو؟
انہوں نے کہا کہ”یہ میں نے آسٹریلیا کی سرزمین پر اب تک کی بدترین ایشیائی ٹیم دیکھی ہے، وہ ڈرائیونگ سیٹ پر تھے اور اچانک آپ نے15 منٹ کے وقفے میں5 وکٹیں گنوادیں؟“ ان کے مداح کل ہندوستان کا مذاق اڑارہے تھے لیکن کم از کم وہ میچ جیت گئے۔