ویب ڈیسک:سڈنی ٹیسٹ میچ کےاختتام پرپاکستان کرکٹ ٹیم کےوکٹ کیپروبلےبازمحمدرضوان نےخاتون کےساتھ ہاتھ نہ ملایابلکہ احتراماً اشارے سے انکا جواب دیا۔
تفصیلات کےمطابق سڈنی ٹیسٹ میچ کےاختتام پرقومی ٹیم کےکھلاڑی محمدرضوان نہ صرف سوشل میڈیاکی زینت بنےبلکہ مداحوں کےدل بھی جیت لئے۔
سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو8 وکٹوں سے شکست دیکر 0-3 سےسیریز اپنے نام کرلی، سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ کینسر کی آگاہی سے متعلق تھا جسے پنک ٹیسٹ کا نام دیا گیا تھا۔
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی پنک ٹیسٹ میچ کے اختتام پر سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میک گرا فاؤنڈیشن کی خاتون ممبر سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میک گرا کے خاندان سے ملاقات کی مصافحہ بھی کیا تاہم وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے خاتوان سے ہاتھ نہ ملایا تاہم احتراماً اشارے سے انکا جواب دیا۔
میک گرا فاؤنڈیشن چھاتی کے کینسر سے آگاہی سے متعلق کام کرتی ہے، کرکٹر نے 2008 میں اہلیہ کے انتقال کے بعد انکی بنیاد رکھی تھی۔
سڈنی ٹیسٹ:محمدرضوان ایک بارپھرسےسوشل میڈیاکی زنیت بن گئے
Jan 08, 2024 | 04:01 AM