ایک نیوز:اسلام آبادسمیت ملک کےمختلف علاقوں میں دھندکےڈیرے،حدنگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سےموٹروےکومختلف مقامات سےبندکردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق شدیددھندکےباعث حادثات سےبچاؤکیلئےموٹروےکومختلف مقامات سےٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹروےایم ون پشاورسےاسلام آبادتک شدیددھندکےباعث بندکردی گئی،ایم 14ہکلہ سےیارک تک حدنگاہ انتہائی کم ہونےکی وجہ سےٹریفک معطل کردی گئی ہے، سوات ایکسپریس وے پرکرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک گاڑیوں کاداخلہ بندکردیاگیا۔ ہزارہ ایکسپریس وے برہان سے جھاری کس تک بھی بندکردی گئی۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں ۔
ترجمان موٹروے پولیس کےمطابق گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔