آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے صوبے میں کریک ڈاؤن

Jan 08, 2023 | 23:08 PM

ایک نیوز :محکمہ خوراک پنجاب نے آٹے کی بلاتعطل فراہمی کے لیے صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ نے کہا کہ گزشتہ 8 ماہ میں ایک ہزار سے زائد آٹا ملز کا کوٹہ معطل کیا گیا۔سرکاری آٹے کی خوردبرد میں ملوث ہونے پر آٹا ملز کا کوٹہ معطل کیا گیا۔سپلائی میں تعطل پر 80 آٹا ملز کے لائسنس معطل کیے گئے۔ کروڑوں کی اسمگلنگ ناکام جبکہ 35 آٹا ملز مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

واضح رہے کہ   کراچی سے خیبر تک آٹے کا بحران سنگین ہوگیا، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ سے غریب پریشان ہونے لگا، سبسڈائزڈ آٹا بھی دستیاب نہیں۔

ملک کے سب سے بڑے صوبے میں آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ پنجاب میں آٹے کا مسئلہ سنگین ہونے لگا، آئے روز قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا، چکی کا آٹا بھی مہنگا ہو گیا۔ سستا آٹا بھی پہنچ سے باہر ہو گیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں گندم کی ریلیز کم ہونے کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ سبسڈائز گندم کی ریلیز کم ہونے سے مارکیٹ میں سستے آٹے کی سپلائی بھی کم کی جا رہی ہے۔

 

مزیدخبریں