ایک نیوز :لاہور میں نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے گجرپورہ میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیاجس کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔ خلیل نامی شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو درندگی کا نشانہ بنایا، ایف آئی آرکے مطابق ملزم نے ہسپتال میں بلا کر ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر زیادتی کی ،متاثرہ خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔