ایک نیوز:جنوبی بحرالکاہل میں واقع ملک وانواتو میں 7.2 شدت کے زلزلےکے بعد علاقے میں سونامی کا خطرہ پیدا ہوگیا۔
امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق جنوبی بحرالکاہل میں جزائر پر مشتمل ملک وانواتو میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلےکا مرکز وانواتو کے علاقے پورٹ اولرے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
امریکی زلزلہ پیمامرکز کی جانب سے زلزلےکے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔
بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹرکا کہنا ہےکہ زلزلےکے باعث ساحلی علاقے میں سونامی لہروں کاخطرہ ہے۔سونامی لہریں ایک میٹر تک پہنچنےکا امکان ہے۔