آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عمرہ ادا کرلیا

Jan 08, 2023 | 21:58 PM

ایک نیوز:آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر کادورہ سعودی عرب ،عمرہ ادا کیا۔سعودی حکومت کی ہدایت پر خصوصی طورپرسپہ سالار کیلئےبیت اللہ کا دروازہ بھی کھولاگیا جہاں پرانہوں نے نوافل اداکئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ ادا کرلیا۔سعودی حکومت کی ہدایت پر سپہ سالار کو بیت اللہ کادروازہ کھول کراندر سے زیارت بھی کرائی گئی۔ جہاں پر انہوں نے نوافل اداکئے اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی طورپردعا کی۔

مزیدخبریں