پسند کی شادی کررہا ہوں،شان مسعود نے راز کھول دیا

Jan 08, 2023 | 21:13 PM

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے  بیٹر  شان مسعود 21 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

  پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شان مسعود  نے انکشاف کیا کہ پسند کی شادی کررہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ دلہن بہترین دوست رہی ہیں اور اب لائف پارٹنر بننے جا رہی ہیں۔ بہت زیادہ خوش ہوں کہ زندگی کا بہترین ساتھی مل رہا ہے۔

قومی ٹیم کے بیٹر 33 سالہ شان مسعود نیوزی لینڈ سیریز کے بعد پشاور سے تعلق رکھنے والی میشے خان سے پشاور میں ہی 21 جنوری 2023 کو شادی کریں گے جب کہ ان کے ولیمے کی تقریب کراچی میں ہوگی۔ ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے جس کے مطابق ان کا ولیمہ 27 جنوری بروز جمعے کو ہوگا جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

پاکستانی کرکٹر کا مزید کہنا تھا  33سال بعد اس بات کا احساس ہوا کہ کھیل سے  باہر بھی زندگی بڑی اہم ہوتی ہے ،ایک فیملی ہونی چاہیے۔

 شان مسعود کامزید کہنا تھا کہ  خوشی ہے کہ سرکل سے باہر دوسری فیملی میں جاکر شادی کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ  شیروانی کا ٹرائل دے دیا ہے۔ طویل بحث کے بعد یہ طے ہوا کہ وہ نکاح والے دن شیروانی تو زیب تن کریں گے مگر قلہ نہیں پہنیں گے۔ ٹیم کے ہر فیصلے کو مثبت لیتے ہیں اور کبھی شکایت نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ شاداب ٹیم کے نائب کپتان ہیں اور وہ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے آئیڈل کھلاڑی ہیں فی الحال توجہ بحثیت بیٹسمین پر ہے کہ خود کو کیسے ٹیم میں فٹ ہوتا ہوں۔

پاکستانی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ وائٹ بال کی تگڑی ٹیم ہے۔میں خود 4سال بعد ون ڈے اسکواڈ میں واپس آیا ہوں۔ کوئی شکوہ نہیں کہ چار سال ون ڈے نہیں کھیلا۔سرفراز احمد کی مثال سب کے سامنے ہے ،وہ چیمپئن کپتان تھے پہلے پلینگ الیون سے اور پھر ٹیم سے باہر ہوئے لیکن ہمت نہیں ہاری۔

مزیدخبریں