عائشہ کا جھوٹی ویڈیو چلانے والوں کیخلاف قانونی ایکشن کا اعلان 

عائشہ مانو کا جھوٹی ویڈیو چلانے والوں کیخلاف قانونی ایکشن کا اعلان 
کیپشن: عائشہ مانو کا جھوٹی ویڈیو چلانے والوں کیخلاف قانونی ایکشن کا اعلان 

ایک نیوز :’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘گانے سے مشہور ہونیوالی عائشہ مانو نے سوشل میڈیا پر جھوٹی ویڈیو چلانے والوں کیخلاف قانونی ایکشن لینے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق عائشہ نے ان کی ایڈٹ شدہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے ۔
انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں عائشہ نے کہا کہ وہ لوگ جو جھوٹے ویوز حاصل کرنے کیلئے  ان کی ویڈیوز ایٹ کر رہے ہیں، ان سب کو ایف آئی اے سائبر کرائم کو رپورٹ کیا جائے گا۔ 


انہوں نے خبردار کیا کہ ان کی مینجمنٹ ٹیم ایڈٹ شدہ ویڈیوز چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے،تم لوگ مجھے بدنام کرنا چاہتے ہو، لیکن میں ایسی ہی رہوں گی تمہاری جھوٹی ویڈیوز سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑ رہا۔