گلگت بلتستان میں3روزہ آئس فیسٹیول9جنوری کو ہوگا 

گلگت بلتستان میں3روزہ آئس فیسٹیول9جنوری کو ہوگا 
کیپشن: A 3-day ice festival will be held in Gilgit-Baltistan on January 9

ایک نیوز:گلگت بلتستان کی منجمد خلتی جھیل  پر3روزہ آئس فیسٹیول 9 جنوری کو سجے گا۔

گلگت بلتستان کی منجمد خلتی جھیل پر  سیاحیوں کو معیاری  تفریح  فراہم کرنے کیلئے  آئس فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔ آئس فیسٹیول  میں فٹبال ،پیراگلائیڈنگ اوردیگرکھیلوں کے مقابلے ہوں گے ،روایتی رقص ، میوزیکل پروگرام اورعلاقائی کھانوں  کے اسٹال بھی سجائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایونٹ   9 جنوری سے 11 جنوری تک جاری رہےگا۔