چودھری سرور کا پی ٹی آئی کی نئی جماعت سے متعلق بڑا دعویٰ

Jan 08, 2023 | 17:49 PM

ایک نیوز :تحریک انصاف کے منحرف ارکان پر مشتمل پارٹی سے متعلق چودھری سرور نے خاموشی توڑ دی ۔
تفصیلات کےمطابق سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور چودھری شجاعت حسین سے ملاقاتیں ہوئیں، مستقبل کی سیاست کے لئے ابھی مشاورت جاری ہے۔
چودھری محمد سرورنے مزید کہا کہ ابھی پیپلز پارٹی کی قیادت یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود سے ابتدائی ملاقات ہوئی، چودھری شجاعت حسین سے بھی دو ملاقاتیں ہوئی ہیں، اپنی جماعت بنانے کی باتیں میڈیا میں دیکھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ ابھی ملکی حالات بارے فکر مندی ہے، ملک کے حالات بارے سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھنا چاہیے، تمام سیاسی قیادت سے اپیل ہے کہ اب سیاست نہیں ملک بچانے کا وقت ہے۔

مزیدخبریں