پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز سے قبل کیویز کو بڑادھچکا

پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز سے قبل کیویز کو بڑادھچکا
کیپشن: Pak New Zealand dealt a big blow to the Kiwis ahead of the ODI series

ایک نیوز: نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا، کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری پیٹ میں تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔

 31 سالہ کیوی فاسٹ بولر میٹ ہینری کراچی میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز انجری کے باعث میدان میں فیلڈنگ کیلئے نہیں آئے تھے۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ میٹ ہینری ٹیسٹ اسکواڈ کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

دوسری جانب ٹیم انتظامیہ نے ابھی تک کسی متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا تاہم امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ جیکب ڈفی کو انکی جگہ کھلایا جاسکتا ہے۔

قبل ازیں کیوی فاسٹ بولر ایڈم میلن ہفتے کے شروع میں ہیمسٹرنگ انجری کے بعد دورہ پاکستان اور بھارت سے دستبردار ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل سیریز کے میچز 9،11 اور13 جنوری کو نیشنل بنک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے جائیں گے۔