ایک نیوز:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بحران کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے،،پنجاب میں ن لیگ کو لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں خواتین کنونشن سے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بحران کا ذمہ دار صرف ایک شخص ہے،ملک میں فیصلہ کن وقت ہے،ملک تباہی کی طرف بھی جاسکتاہے،پاکستان ٹوٹااور بنگلادیش بنا وہ بھی بڑا بحران تھا،ملک میں بحران پیدا ہونےوالا ہے 7ماہ پہلے پیشگوئی کی تھی،آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے،پاکستان میں بحران کا ذمہ دار شخص صرف جنرل(ر)باجوہ ہیں،شوکت ترین کو بھی جنرل (ر)باجوہ کے پاس بھیجاتھا،ان کو جاکر سمجھائیں،کہ 20سالوں سے دو خاندان ایک دوسرے کو چور کہتے رہے اور ملک کو لوٹتے رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 90کی دہائی سے پاکستان ہمیشہ آگے تھا،پاکستان کی تاریخ میں ہم نے وہ کامیابی حاصل کی تھی جو کسی نے حاصل نہیں کی،سب کو ملکر جدوجہد کر کے اس ملک کو بحران سے نکالنا ہے،ہم ملک کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے کام کر رہے ہیں،ملک کو اس دلدل سے کوئی ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ نہیں نکال سکتا،ہم اس ملک میں سب سے پہلے صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں، پاکستان کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے ایک مضبوط حکومت کا آنا ضروری ہے،اقتدار میں بیٹھی ساری جماعتیں ایک طرف ہوگئی، پنجاب میں ن لیگ کو لانے کی کوشش کی جا رہی ہے،ایم کیوایم میں دھڑے ہورہے ہیں،باپ پیپلزپارٹی میں شامل ہورہی ہے۔خدشہ ہے ہمیں کمزور کرنے کیلئے پولیٹیکل انجینئرنگ کی جارہی ہے،ہم کسی سے مدد نہیں مانگ رہے، صرف ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں۔