شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کی مہمان نوازی کی ویڈیو شیئر کردی

شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کی مہمان نوازی کی ویڈیو شیئر کردی
کیپشن: Shahid Afridi shared the video of the hospitality of the national cricket team(file photo)

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور بوم بوم آفریدی کے نام سے جانے جانے والے شاہد آفریدی قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہیں۔ جنہوں نے قومی ٹیم کی گزشتہ روز اپنے گھر دعوت کی۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کو اپنے گھر مدعو کیا تھا اور اب انہوں نے اس دعوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ 

کپتان بابر اعظم اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بولنگ کوچ شان ٹیٹ سمیت ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچز کا شاہد آفریدی نے خود دروازے پر استقبال کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی کے گھر اسنوکر بھی کھیلا۔

اس دوران کھلاڑیوں نے آپس میں بہت اچھا وقت گزارا اور شاہد آفریدی بھی کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

دعوت کے موقع پر کھلاڑیوں کے لیے کئی اقسام کے کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔