ایک نیوز: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم 15 جنوری کو انتخابات نہ کرانے کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے علاقے بورڈ بیسن پر 2 کلو میٹر پیدل چلنے کی راہداری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی 15 تاریخ کو انتخابات کرانے کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔سندھ حکومت نے کراچی میں بہتری کا کام جاری رکھا ہوا ہے، ہمیں کام کے اوپر فوکس کرنا چاہیے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پہلے فیز میں برنس روڈ کے پاس پیپلز اسکوائر بنایا، ایک خوبصورت فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح کیا گیا، اس کے بعد ابراہیم حیدری میں اربن اسٹیٹ ڈیویلپ کیا، دوسرے فیز میں کام کا آغاز چند ماہ پہلے کیا تھا۔یہاں پر موجود فوڈ اسٹریٹ سے سب کو محبت ہے، یہ جگہ ضلع جنوبی میں واقع ہے، سندھ حکومت نے فیصلہ کیا کھانے کے ساتھ واک بھی ضروری ہے، شہریوں کے اندر یہ احساس اجاگر کرنا ہے کہ شہر ان کا ہے، شہریوں سے درخواست ہے اپنا کردار ادا کریں۔انشاء اللّٰہ ہر ہفتے بعد مختلف پروجیکٹس کا افتتاح ہو گا، اسمبلی یا حکومت جو فیصلہ کرتی وہ بتا دیا جائے گا۔
سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن نے تو 15 جنوری کو انتخابات کا کہا ہے، یہ جو جماعت اسلامی احتجاج کر رہی ان کو مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا چاہیے، میں ہمیشہ کہتا ہوں امید اداروں سے ہونی چاہیے۔