تحریک انصاف کی مقبولیت ختم کرنے کیلئے نئی جماعت کا قیام ، اہم پیشرفت

Jan 08, 2023 | 13:16 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز :  پنجاب میں تحریک انصاف  کا سحر توڑنے کے لیے بااثر سیاسی شخصیات  میدان میں آگئی ہیں،  تحریک انصاف کے سابق 3 رہنماؤں نے ہاتھ ملالئے،ماضی میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں کی قیادت میں ایک نئی پارٹی کے قیام کی تیاریاں  زور و شور سے جاری ہیں۔

 ذرائع  کے مطابق نئی جماعت کی تشکیل کے لئے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سینٹرل اور جنوبی پنجاب کے اہم خاندانوں کے چشم وچراغ نئی پارٹی کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور سابق ارکان بھی عام انتخابات سے قبل شمولیت اختیار کریں گے، پی ٹی آئی کے باغی ارکان جہانگیر ترین، عبدالعلیم خاں اور چودھری سرور گروپ کے لوگوں کو نئی پارٹی میں کلیدی عہدے دیے جائیں گے۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ نئی جماعت کی قیادت پی ٹی آئی پنجاب کی سابق اہم شخصیت کرے گی، نئی جماعت عام انتخابات میں اپنے علیحدہ انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں اترے گی، آئندہ عام انتخابات میں نئی جماعت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت انتخابات میں حصہ لے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ نئی جماعت پنجاب میں پی ٹی آئی کے مضبوط حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے سنٹرل اور جنوبی پنجاب جبکہ  نئی جماعت کو ٹارگٹ دیا جائے گا کہ وہ پنجاب اسمبلی کی 40 سے 45 سیٹیں حاصل کرے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کی کم از کم 15 سے 20 نشستیں جیتنے کی  صورت میں  صورت میں پنجاب میں اگلا وزیراعلی پنجاب اسی جماعت سے ہونے کا قوی امکانات ہیں۔

مزیدخبریں