فارما انڈسٹری کا ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ

Jan 08, 2023 | 12:21 PM

ایک نیوز: پاکستان میں ادویات کی قلت کا خدشہ سراٹھانے لگا۔ فارما سوٹیکلز کمپنیوں نے ڈالر کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ادویات کی قیمتوں میں کم از کم 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایل سی بند  ہونے سے   فارما انڈسٹری کے پاس خام مال ختم ہونے سے پہلے ہی ملک بھر میں ادویات کی شدید قلت کا اندیشہ ہے ،اب کمپنیز کی جانب سے ادویات کی قیمتوں  میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک آف  پاکستان کی جانب سے ادویات کے را میٹیریل کے لئے ایل سی کھولنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، سابق چئیرمین پی پی ایم اے قاضی ایم دلاور منصور کا کہنا ہے  کہ اسٹیٹ بینک نے اجازت نامہ جاری  تو کر دیا گیا لیکن بینکوں کے پاس ڈالر ہی نہیں ہیں۔ 

دلاور منصور نے کہا کہ سری لنکا نے جب ڈیفالٹ کیا تو اس نے فارما انڈسٹری کے لئے الگ سے ڈالر مختص کر دئیے تھے،  سری لنکا کی طرز پر پاکستان میں بھی 30 سے 40 ملین ڈالر فارما انڈسٹری کے لئے مختص کیے جائیں۔ 

ذرائع کے مطابق فارما انڈسٹری کو خام مال کے لیے ایل سی کھولنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ 

مزیدخبریں