رکن پنجاب اسمبلی غیاث الدین ن لیگ میں واپس آگئے

Jan 08, 2023 | 11:46 AM

ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے روٹھے رہنما کو منا لیا۔ تخت لاہور کی جنگ میں پوزیشن بھی مستحکم ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے پنجاب اسمبلی غیاث الدین نے شہباز شریف سے ملاقات کی ہے اور ن لیگ میں واپسی کا اعلان بھی کیا ہے۔ 

ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں عطاء تارڑ بھی موجود تھے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیاث الدین مسلم لیگ ن سے ناراضگی کے بعد پارٹی پالیسی کیخلاف بولتے اور پی ٹی آئی حکومت کی بینچوں پر جا کر بیٹھتے رہے ہیں۔ 

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو بڑے بڑے فنڈز ملنے کی اطلاعات ہیں۔ جس کے بعد غیاث الدین نے بھی واپسی کی راہ لی ہے۔ 

یاد رہے کہ ایم پی اے غیاث الدین نے جلیل شرقپوری اور فیصل نیازی کے ساتھ پارٹی سے بغاوت اختیار کی تھی۔ 

مزیدخبریں