ایک نیوز:سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ100دنوں میں الیکشن شیڈول دیناہوگا ورنہ تباہی ہے۔
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ 2وقت کی روٹی کےلیے پہلی شہادت میرپورخاص میں ہو گئی ہے،اب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہے۔زرمبادلہ کےذخائر4.5ارب ڈالررہ گئےجو20روزسےکم کاامپورٹ ہے،9ماہ کی تباہی اورڈیفالٹ سےبچنےکاروڈمیپ چاہیے۔
شیخ رشید نے مزید لکھا کہ 76رکنی کابینہ ایک آٹےکاتھیلانہیں دےسکی100دنوں میں الیکشن شیڈول دیناہوگا ورنہ تباہی ہے۔