ایک نیوز: مظفرگڑھ کے علاقے علی پور میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں 3 ملزمان نے بہن سے دوستی کے الزام میں ایک نوجوان کی ناک کاٹ ڈالی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ 3 ملزمان اسے اغوا کرکے لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ناک تیز دھار آلے کی مدد سے کاٹ دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی ناک کاٹنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، شبہ ہے ملزمان نے بہن سے دوستی کے الزام میں نوجوان پر تشدد کیا تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔