ایک نیوز: ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک زرعی ملک میں آٹے کیلئے عوام مرنے لگیں تو اسے ہی ڈیفالٹ کہتے ہیں۔
ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ کل سندھ میں ایک شہری سستا آٹا لیتے ہوئے بھگدڑ مچنے سے جان کی بازی ہار گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک زرعی ملک میں آٹے کیلئے عوام مرنے لگے تو اسے ہی ڈیفالٹ کہتے ہیں، حکومت پاکستان عملی طور پر دیوالیہ ہو چکا ہے، جعلی حکومت کے نااہل وزراء کے چہروں پر کوئی شرمندگی نہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پاکستان کی غریب عوام اب فاقوں پر پہنچ چکی ہے اور اشیائے خورونوش کی قلت کے بعد اب پٹرول مزید مہنگا کرنے کی بھی تیاری ہے۔
مسرت جمشید چیمہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حالات کنٹرول نہ کیے گئے تو کچھ روز میں عوام معاملات خود اپنے ہاتھ میں لے لے گی۔