ایک نیوز: ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے مشہور کوہ پیما ساجد علی سدپارہ 'کے2 کلین اپ مہم' لانچ کرنے کی تیاری کررہے ہیں تاکہ ماحولیاتی تبدیلی مستقل حل ڈھونڈا جاسکے۔
تفصیلات کے مطابق مشہور کوہ پیما مرحوم محمد علی سدپارہ کے بیٹے اس حوالے سے گلگت بلتستان کے مقامی کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم تیار کررہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈو پیغام میں ساجد نے کہا ہے کہ اس مہم کی اشد ضرورت ہے اور یہ رواں سال جون تا اگست میں لانچ کی جائے گی۔
اس کے علاوہ ساجد سدپارہ نے اس مہم میں ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے بھی اس مہم میں مدد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ کام رضاکارانہ طور پر کررہے ہیں تاکہ ان کے موحوم والد خوش ہوں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے معروف کوہ پیما ساجد علی سد پارہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ساجد علی سدپارہ کی کوہ پیمائی میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ساجد علی سدپارہ کی ”کے ٹو کلین اپ“ مہم کے لئے 15 لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ساجد علی سدپارہ نے بغیر آکسیجن کے ٹو سر کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ آپ جیسے باہمت نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں۔ کوہ پیمائی بلند ہمت نوجوانوں کاکھیل ہے۔ آپ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں۔