ایک نیوز: ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق بارش کاسبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئیں۔
پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق آج صبح سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا اتوار کی دوپہر تک ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس کے باعث زیارت، قلعہ سیف اللہ،دکی، ہرنائی، ژوب،بارکھان، شیرانی، نوکنڈی، دالبندین میں بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ پشین،قلعہ عبداللہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ کے پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ برفباری سےقومی شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئےمتاثرہونےکاامکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی سسٹم اتوار اور پیر کی رات تک بلوچستان کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہوتا رہے گا۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ضروری اقدامات کرنے کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔