شاندار کم بیک، کرکٹرسرفراز احمد کوسوشل میڈیا پرساتھیوں کی مبارکباد

Jan 08, 2023 | 00:24 AM

 ایک نیوز: سرفراز احمد کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکباد دینے والے ساتھی کرکٹرز کو جوابات دیے گئے۔


 قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کے ذریعے کم بیک کرنے پر جہاں ساتھی کرکٹرز کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں سرفراز احمد نے بھی سوشل میڈیا پر سب کو جوابات دینا شروع کر دیے ہیں۔

سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں شاندار سنچری اسکور کر کے ناصرف میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا بلکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کو اپنے اپنے الفاظ میں مبارکباد دی، کسی نے کپتان کہہ کر پکارا تو کسی نے سیفی بھائی کہہ کر داد دی۔

اب سرفراز احمد کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر مبارکباد دینے والے ساتھی کرکٹرز کو جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے جس میں سے کچھ دلچسپ بھی ہیں۔

سرفراز احمد نے حسن علی کو اپنی جان کہہ کر پکارا جبکہ فہیم اشرف کو رانا جی کہہ کر ان کا شکریہ ادا کیا، اس کے علاوہ محمد نواز اور وہاب ریاض کے ٹوئٹس کا بھی جواب دیا۔

مزیدخبریں