ایک نیوز: بالی وڈ کی سابق اداکارہ اور سوشل ورکر سومی علی کا کہنا ہے کہ سلمان خان مجھے مارتے پیٹتے تھے، ان کے ساتھ گزارے 8 سال میری زندگی کا بدترین وقت تھا۔
سابق اداکارہ سومی علی کا مزید کہنا تھا کہ سلمان خان نے برسوں مجھے دنیا کے سامنے اپنی گرل فرینڈ تسلیم نہیں کیا، سلمان خان کے ساتھ رہتے ہوئے کوئی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جب وہ مجھے بیوقوف ،جاہل اور بے کار نہ کہتے ہوں۔ سلمان خان انہیں بدصورت ہونے کا طعنہ دیتے تھے اور میرے ساتھ تعلق ہوتے ہوئے بھی دوسری خواتین کےساتھ کھلے عام افئیرچلاتے تھے، اپنے دوستوں کے سامنے میری بے عزتی کرتے تھے اور یہ کہتے تھے کہ مرد افئیر چلا سکتے ہیں عورتیں نہیں۔