کامیڈی فلم ’’ رنگ عشقے دا‘‘13 جنوری کو ریلیز کرنے کااعلان

کامیڈی فلم ’’ رنگ عشقے دا‘‘13 جنوری کو ریلیز کرنے کااعلان
کیپشن: بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے،بلاول بھٹو

ایک نیوز:ڈائریکٹر محمد پرویز کلیم کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’رنگ عشقے دا‘‘ رواں سال ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہو گی جسے 13 جنوری کو ملک بھر کے سینماؤں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔

فلم کی کاسٹ میں علی عباس سید، آمنہ راہی اور زاریہ خان کے علاوہ لالی ووڈ کی سینئر فنکاروں میں سے مدیحہ شاہ، نغمہ بیگم اور کامیڈین افتخار ٹھاکر بھی شامل ہیں جبکہ فلم کا میوزک نامور موسیقار ذوالفقار علی عطرے نےترتیب دیا ہے۔

رائٹر پرویز کلیم کے مطابق ’’رنگ عشقے دا‘‘ فیملی تفریح کی حامل معیاری فلم ہے ، جس میں تمام فنکاروں نے اپنے کرداروں سے انصاف کیا ہے۔

ڈسٹری بیوشن کلب کے مطابق فلم کو پاکستان کے علاوہ امریکہ سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔