ویب ڈیسک:نیول چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق امن میں شریک غیر ملکی بحری جہازوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر جہازوں پر سینئر افسران و کمانڈنگ آفیسرز نےایڈمرل نوید اشرف کا پرتپاک استقبال کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کو چاق و چوبند دستے نے گارڈز آف آنر پیش کیا، نیول چیف نے بنگلہ دیش، جاپان، چین، امریکا، انڈونیشیا ، ایران،سری لنکا، ملائیشیا اور یو اے ای کے بحری جہازوں کا دورہ کیا۔
نیول چیف نے کہا کہ محفوظ سمندری ماحول اور امن و امان کیلئےمشترکہ کوششوں پر یقین رکھتے ہیں، پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کیلئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، امن مشق جیسے اقدامات کے ذریعے خطےمیں امن و استحکام کیلئےکوشاں ہیں ۔