خواتین زیادہ باتونی ہوتی ہیں پھر مرد ؟ دلچسپ تحقیق سامنے آگئی

خواتین زیادہ باتونی ہوتی ہیں پھر مرد ؟ دلچسپ تحقیق سامنے آگئی
کیپشن: Are women more talkative than men? Interesting research has come out

ویب ڈیسک:دنیا بھر میں سمجھا جاتا ہے کہ خواتین مردوں کی نسبت زیادہ بولتی ہیں، اب امریکی اریزونا یونیورسٹی کی تحقیق سے یہ خیال درست ثابت ہوا۔  

تحقیق میں شامل 2ہزار 197 مردوزن نے ایک ہفتے تک باتیں ریکارڈ  کیلئے  ننھا آلہ گردن میں پہنے رکھا اور معمول کی سرگرمیاں انجام دیں۔  

ریکارڈنگ کے تجزیے سے انکشاف ہوا، خواتین دن بھر اوسطاً 13،349 الفاظ جبکہ مرد 11،950 الفاظ بولتے ہیں، یوں ضنف نسواں نے 1،073 الفاظ زیادہ بولے۔ 

مگر ماہرین نفسیات کی رو سے یہ فرق زیادہ نہیں لہذا خواتین سے منسوب یہ منفی خیال غلط ہے کہ وہ باتونی ہوتی ہیں۔  

تجزیے سے یہ دلچسپ انکشاف بھی ہوا کہ سب سے کم بولنے والے انسان نے فی دن صرف 100 لفظ بولے جبکہ سب سے زیادہ بولنے والا فی دن ’’120,000 ‘‘الفاظ بولتا رہا…اور وہ ایک مرد تھا۔