بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو دوسرا خط لکھ دیا  

بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو دوسرا خط لکھ دیا  
کیپشن: Founder PTI wrote another letter to Army Chief

ویب ڈیسک:بانی  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خط میں عمران خان نے لکھا کہ پری پول دھاندلی اور الیکشن کے نتائج تبدیل کر کے حکومت قائم کی گئی، ظلم و جبر کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو بند کرنے کیلئے  پیکا کا اطلاق کیا گیا۔

عمران خان نے خط میں کہا کہ پیکا جیسے کالے قانون کے ذریعے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر بھی قدغن لگا دی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے لکھا کہ بنیادی انسانی حقوق پامال کرتے ہوئے مجھ پر دباؤ بڑھانے کیلئے  جیل انتظامیہ نے ہر ظلم کیا، ہمارے فوجی پاکستان کیلئے  قربانیاں دے رہے ہیں، ملک و قوم کی بہتری کی نیت سے آرمی چیف کو خط لکھا۔