ایک نیوز: پاکستان نے چین سے 3.4ارب ڈالر قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
چینی حکام نے قرض روول اوور کی درخواست پر مثبت رویے کا اظہار کیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 5 بلین ڈالر بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کے تین سالہ پروگرام کے لیے فنانسنگ ذرائع کی نشاندہی کرنے ہے ۔
پاکستان نے ایک بار پھر 3.4 بلین ڈالر کے قرض کو 2سال کے لیے ری شیڈول کی درخواست کی ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یہ باضابطہ درخواست رواں ہفتے بیجنگ کے دورے کے دوران کی۔
پاکستان نے ایکسپورٹ امپورٹ (ایگزم) بینک آف چائنا سے اکتوبر 2024 سے ستمبر 2027 تک واجب الادا قرضوں کی دوبارہ ترتیب پر غور کرنے کی درخواست کی ہے ، پاکستان کو تین سالہ پروگرام کی مدت کے لیے 5 بلین ڈالر کے بیرونی فنانسنگ خلا کا سامنا ہے۔
گزشتہ سال ستمبر میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایگزم بینک کو خط لکھا تھا اور ری شیڈولنگ کی درخواست کی تھی۔
پاکستان کی چین سےقرض ری شیڈول کرنیکی درخواست
Feb 08, 2025 | 15:12 PM