پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ٹرانسپورٹرز نےکرائے بڑھا دیئے 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،ٹرانسپورٹرز نےکرائے بڑھا دیئے 
کیپشن: Increase in prices of petroleum products, transporters have increased fares

ایک نیوز: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا۔
 ملتان سے لاہور میانوالی جانے والی گاڑیوں کے کرایوں میں 100روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے، ٹرانسپورٹرزکا کہنا ہے کہ 3بار ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ہم نے کرایوں میں اضافہ کیا، کرائے بڑھنے سے سواری نہیں آرہی،ہمارا اپنا کاروبار متاثر ہورہا ہے۔
دوسری جانب مسافروں کا کہنا ہے کہ جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو یہ کرائے بڑھا لیتے ہیں،جب ڈیزل سستا ہوتا ہے تو کرائے کم نہیں کیے جاتے ،حکومت کو چاہیے مہنگائی پر قابو پائے۔