ایک نیوز: اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،5کاروائیوں میں4ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
کاروائیوں میں1کروڑ سے زائد مالیت کی 18.866 کلو گرام منشیات برآمدہوئی، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے کپڑوں میں جذب شدہ 9.478 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوسری کارروائی میں دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں میں چھپائی گئی 354 گرام چرس برآمدہوئی، راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے کچن کے سامان میں چھپائی گئی 934 گرام آئس برآمدہوئی۔
جھنگ میں ملوموڑ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 8 کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار، ڈیرہ اسماعیل خان میں شیخ یوسف چوک کے قریب ملزم کے قبضے سے 100 گرام چرس برآمدکر لی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے این ایف کی کارروائی،4ملزمان گرفتار،18کلومنشیات برآمد
Feb 08, 2025 | 12:01 PM