بلاول بھٹو کی امریکا میں مختلف عہدےداروں سے ملاقاتیں 

بلاول بھٹو کی امریکا میں مختلف عہدےداروں سے ملاقاتیں 
کیپشن: Bilawal Bhutto's meetings with various officials in America

ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ آمد، بلاول بھٹواورشرکاء کے درمیان دنیا بھرکےاہم عالمی امورپرگفتگو بلاول بھٹوکی لائبریری آف کانگریس کےسابق فیلڈ ڈائریکٹرمائیکل البن سے ملاقات ہوئی۔
بلاول بھٹورینڈکارپوریشن کےسینئرپالیسی ریسرچر جیسن ایچ کیمبل سے بھی ملے ،بلاول بھٹوسےساؤتھ ایشیا سینٹر،اٹلانٹک کونسل کے نان ریذیڈنٹ سینیر فیلو جاویداحمدملے ،بلاول بھٹوسے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے نان ریذیڈنٹ اسکالر ڈاکٹر سید محمد علی کی ملاقات ،بلاول بھٹوسےمڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کے سسٹمز اینڈ آپریشنز مینجرایمون ہارٹیس کی بھی ملاقات ہوئی۔
بلاول بھٹوسے ساؤتھ ایشیااسٹمسن سینٹر کی ڈپٹی ڈائریکٹر سحر خان کی بھی ملاقات، بلاول بھٹوسے سپیشلسٹ ساؤتھ ایشین افیئرزکانگریشنل ریسرچ سروس ڈاکٹرایلن کرونسٹڈ کی ملاقات، بلاول بھٹوسے ٹرانس نیشنل اسٹریٹیجی گروپ کی صدر ڈینا مارشل کی ملاقات، بلاول بھٹوسےسینٹرفاراےنیوامریکن سکیورٹی کی کیرتھی مارٹن اورولیم بی میلم کی ملاقات ہوئی۔
بلاول بھٹوسےانسٹیٹیوٹ آف پیس ساؤتھ ایشیاسےمتعلق سینئرایکسپرٹ ڈاکٹر اسفندیارمیرملے، بلاول بھٹوسے ہڈسن انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر اپرنا پانڈےنے ملاقات کی ،بلاول بھٹوسےسینٹر فار سٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیزکےروبن ایل ریفل ملے ،بلاول بھٹوسے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ کی پروگرامز اینڈ ایونٹس کوآرڈینیٹر ماہین سفیان کی ملاقات ہوئی۔