محسن نقوی کے بعد ٹرمپ بھی سرجری کرینگے،ایف بی آئی کیلئے نئی مشکل

محسن نقوی کے بعد ٹرمپ بھی سرجری کرینگے،ایف بی آئی کیلئے نئی مشکل
کیپشن: After Mohsin Naqvi, Trump will also undergo surgery, a new problem for the FBI

ایک نیوز:امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایف بی آئی میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، ایف بی آئی کے بدعنوان ایجنٹوں کوبرطرف کردوں گا،امریکی کیپیٹل پر6جنوری کے حملے کی تحقیقات کودیکھ رہے ہیں۔
  ٹرمپ نےامریکی محکمہ انصاف سے کہا ہے کہ تحقیقات کاجائزلیں، وفاقی ایجنسی کے اہلکاروں کے خلا ف انتقامی کارروائیوں کاتاثر غلط ہے،اگلے ہفتے یوکوینی صدر زیلنسکی سے واشنگٹن میں ملاقات کروں گا،روسی صدر پیوٹن سے بھی بات کروں گا، تفصیلات نہیں بتاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ سے بہت نقصان ہوچکا، اب اسے ختم ہونا چاہیے،زیلنسگی اورپیوٹن دونوں کوسنوں گا، امید ہے کوئی حل نکل آئے گا،زیلنسکی اور پیوٹن بھی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی عدالت نے یوایس ایڈ کےملازمین کوچھٹی پربھیجنے کے منصوبے پرعمل درآمد روک دیا ۔
ایجنسی کے2ہزار 200ملازمین کوآج تنخواہ کے ساتھ جبری رخصت پر بھیجا جانا تھا ، ٹرمپ کے نامزد ضلعی جج کارل نکولس نے 2وفاقی یونینز کے حق میں فیصلہ دےدیا ۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو6دہائیوں سےجاری امریکی امدادی ایجنسی کوبندکرنے کااختیار نہیں، امریکی صدر کانگریس کی قانون سازی کے بغیر یوایس ایڈ کوبند نہیں کرسکتے۔